مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور چین نے اتفاق کر لیا ہے کہ اس سال چین روس سے 24 " ایس یو 35" جنگی طیارے خریدے گا۔ اس بارے میں اسلحہ بنانے والی سرکاری کمپنی کے سربراہ پاویل بوداگوف کا کہنا ہے کہ چین کو فراہم کئے جانے والے طیاروں میں تجدید کردہ ریڈار سسٹمز نصب ہوں گے، ان ریڈاروں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ یہ روسی ریڈار سسٹمز انتہائی مؤثر ہیں، ان کا استعمال دن رات مختلف موسمی حالات میں ممکن ہے بلکہ ان ریڈار سسٹمز استعمال کرتے ہوئے جیمنگ کا کامیاب مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق روس اور چین نے اتفاق کر لیا ہے کہ اس سال چین روس سے 24 " ایس یو 35" جنگی طیارے خریدے گا۔
News ID 1862448
آپ کا تبصرہ